ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ میں حذیف شیخ سمیت نوجوان پر حملہ اور بائک ریلی کرنے والے 14افراد کی ضمانت منظور

کمٹہ میں حذیف شیخ سمیت نوجوان پر حملہ اور بائک ریلی کرنے والے 14افراد کی ضمانت منظور

Wed, 22 Mar 2017 18:26:10    S.O. News Service

کمٹہ :22/مارچ(ایس اؤ نیوز) رام رتھ کو چپل دکھانے کے الزام میں گرفتار حذیف حسین شیخ کو منگل کی شام ضمانت مل گئی ہے ۔ اسی طرح رام رتھ کو چپل دکھانے کے بہانے حذیف پر حملہ کئے ہوئے 5 ملزموں ور پولس کی سخت مخالفت کے باوجود انہیں سائڈلائن کرتے ہوئے بائک ریلی کئے ہوئے 11ملزموں یعنی جملہ  16افراد کے خلاف 18مارچ کو پولس کیس درج ہواتھا، ان میں سے 14افراد کو عدالت نے منگل کے دن ضمانت منظور کی ہے۔ حملہ کے ملزمین  نوین نائک، وشوناتھ نائک، شری دھر انکولیکر، بھاسکر نائک، سوکمار نائک اور ریلی کئے ہوئے سنپت کمارنائر، وشوناتھ نائک، گنیش بھٹ، شری دھر انکولیکر ، سبرامنیا ، دتاتریا نائک، سوکمار نائک، ستیش چنداور، سورج نائک کو ضمانت دی گئی  ہے۔ بقیہ دو لوگ عدالت میں حاضر نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ضمانت نہیں ملی ہے۔


Share: